بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین ،ایک شخص کے گردوں سے اتنی پتھریاں نکلی کہ سن کر حیران رہ جائینگے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )گردے میں پتھری کا بن جانا عام سا مرض ہے اور دنیا بھر میں لوگ اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپریشن کراتے ہیں لیکن چین میں تو ایک شخص نے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو حیران ہی کردیا جب ان کے کیے گئے سٹی اسکین میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے گردے میں ایک دو، دس بیس، سو 200 نہیں بلکہ 420 پتھریاں موجود ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ذی جیانگ کے شہرجین ہاو¿ کے رہائشی ڈونگ نامی شخص کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا جس کے علاج کی غرض سے جب وہ اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔سٹی اسکین کرنے پر پتا چلا کہ ڈونگ کے گردوں میں پتھروں کے ڈھیر پڑے ہیں جن کی تعداد ایک 2 نہیں بلکہ پوری 420 تھی، ڈاکٹرز نے فوری طور پر ڈونگ کا آپریشن کرکے انہیں اس خطرناک پتھری سے نجات دلائی۔
ڈونگ نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ وہ روزانہ کھانوں میں مقامی غذا جپسم ٹوفو استعمال کرتا تھا جب کہ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ اس غذا میں کنسنٹریٹڈ کیلشیم سلفیٹ کی بڑی مقدار پائی گئی ہے جو گردے میں پتھری کا باعث بنتی ہے اور اس کے اخراج کا واحد حل پانی کا زیادہ استعمال ہے اور اگر کوئی شخص جپسم ٹوفو کا استعمال کرتا ہے تو اسے پانی بھی زیادہ مقدار میں پینا چاہئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈونگ کے میڈیکل ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ پتھری ان کے گردوں میں کئی سال سے بن رہی تھی لیکن وہ اسے نظر انداز کرتا رہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…