بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مارننگ شو میں ریٹنگز کیلئے کیا کیا جاتا ہے ؟ معرو ف اداکارہ شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )معرو ف اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتا دی ،ان کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دے پا رہی تھیں جتنا انہیں دینا چاہیے تھا اور اب وہ شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی۔یوٹیوب کے پروگرام ’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘‘ میں میزبان ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو آپ نے شوبز کی دنیا کو کہ آپ نے اس انڈسٹری میں اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال وقف کیے ہیں، اگر آپ اپنے پرانے وقت میں واپس جا کر دیکھتی ہیں۔

تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے؟شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ ان سالوں میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا، ہم ہر چیز ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مارننگ شو میں شادی سے لے کر ہر مواد ریٹنگز پر مبنی ہوتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔اداکار و میزبان شائستہ نے بتایا کہ شوبز نے مجھے بہت سے فائدے دیے مگر میں عام لوگوں سے دور ہو گئی، میں خود بہت عام انسان ہوں اور عام لوگوں میں رہنا ہی پسند کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…