پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

اداکارہ رابعہ بٹ 2 ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ ان دونوں اپنے آنے والے 2 ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جنہیں رواں سال کے اختتام سے قبل نشر کیے جانے کا امکان ہے۔رابعہ بٹ کے دونوں ڈرامے ایک ہی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بن رہے ہیں ۔ڈراموں کے حوالے سے رابعہ بٹ نے بتایا کہ ان کے دونوں ڈراموں کی کہانی اور کاسٹ انتہائی شاندار ہے اور شائقین کو منفرد مواد دیکھنے کو ملے گا۔رابعہ بٹ نے بتایا کہ

ان کے ایک ڈرامے کا نام ’مجھے ودا کر‘ ہے، جس میں ان کے ساتھ بڑی کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق ان کے ساتھ عدنان صدیقی، سجل علی، احد رضا میر اور میرا سیٹھی سمیت دیگر اداکار ’مجھے ودا کر‘ میں نظر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کی ہدایات احسن تابش دیں گے اور انہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے ودا کر‘ ایک تھرلر ڈراما ہوگا اور شائقین کو فرحت اشتیاق کے قلم سے لکھی اس ڈرامے کی کہانی بے حد پسند آئے گی انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ اس کی کہانی بھی اچھی ہے، تاہم وہ خاندان اور ایک ماں کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی ہے۔ان کے مطابق ان کے دوسرے ڈرامے کی ہدایات میر سکندر دے رہے ہیں اور اس کی کاسٹ میں بھی ان کے ساتھ بڑے اداکار کام کرتے دکھائی دیں گے۔رابعہ بٹ نے کافی وقت کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد اداکارہ نہیں ہے جو کافی وقت کے بعد اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دور میں انہیں مسلسل اداکاری کرنے کا جنون تھا تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ایک اداکار کو کردار کے پیچھے بھاگنا نہیں چاہیے بلکہ کردار خود اداکار کو ڈھونڈ لیتے ہیں۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ فاروق منگل کے ساتھ فلم ’ہجرت‘ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامے ’آنگن‘ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اب ایک بار پھر وہ ’ہم ٹی وی‘ کے ساتھ 2 نئے ڈرامے کرنے جا رہی ہیں جو رواں برس کے اختتام سے قبل نشر کیے جائیں گے۔رابعہ بٹ نے اپنے تیسرے پروجیکٹ کے حوالے سے بھی انکشاف کیا اور کہا کہ انہیں ایک اور ڈرامے

میں کام کرنے کی پیش کش ہے، تاہم اس ڈرامے کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہوگے اور ان کا گھر لاہور میں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے مہینے کے 20 دن کراچی میں رہنے پڑیں گے۔رابعہ بٹ کے مطابق لاہور اور گھر کو چھوڑ کر کراچی میں رہنا مشکل تو ہوگا، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر فیصلہ نہیں ہو سکا کہ اس منصوبے میں کام کرنا ہے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…