بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چینی ماہرین : کان کو اس جگہ دبانے سے کیا ہوتا ہے؟

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) قدیم چینی طب کی کتب میں بہت سی بیماریوں کے ایسے علاج بتائے گئے ہیں جن پر آج بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔کئی چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ جسم میں مختلف پریشر پوائنٹس ہوتے ہیں جن سے مختلف اعضاءکو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک پوائنٹ کان کے اوپر والے حصے کے وسط میں بھی پایا جاتا ہے، قدیم چینیوں نے اس کا نام ’شین مین‘ یعنی ’جنت کا دروازہ‘ رکھا تھا۔ ایسی کیا خصوصیت ہے کہا سے جنت کا دروازہ کہا جاتا تھا؟ ڈاکٹر مارک سینڈو مرسکی کا کہنا ہے کہ اس پوائنٹ کو دبانے سے ذہنی دباﺅ، پریشانی تیزابیت اور نشے کی لت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق جب ہم ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو عموماً بے اطمینانی ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں درد یا بھاری پن کا سبب بن جاتی ہے۔ اگر آپ یہ طریقہ علاج اپنانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے اپنے ذہن کو تمام منفی خیالات سے پاک کریں۔ پھر ’کاٹن بڈ‘ لیں اور اپنے کان میں اس پوائنٹ کو دبا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ گہری سانس لیں، جب سانس اندر کھینچیں تو بائیں جانب دیکھیں اور سانس باہر نکالیں تو دائیں جانب دیکھیں۔ آہستہ آہستہ آپ کو محسوس ہوگا جیسے جسم میں ٹھہراﺅآرہا ہے۔ اس پوائنٹ کو آپ اپنی انگلیوں سے بھی دباسکتے ہیں، چند روز رات کو سونے سے قبل یہ تجربہ کرکے دیکھیں، آپ کو بہتری محسوس ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…