بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شیونگ فوم کے شیو کے علاوہ حیران کن فائدے

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) شیونگ فوم سے مرد داڑھی بناتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو فوم کے ایسے فوائد بتائیں گے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
جیولری صاف کرنے کے لئے
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیولری کی چمک کم ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی خوبصورتی ماند پڑنے لگتی ہے لہذا اسے آپ شیونگ فوم سے صاف کریں اور دیکھیں کہ بہت جلد وہ چمکدار ہوجائے گی۔
شیشوں کی دھند کے لئے
اکثر ہوا کی نمی، سردی اور موسمیاتی تغیرکی وجہ سے غسل خانے اور کھڑکیوں کے شیشے دھندلے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے دیکھنے میں کافی دقت پیش آتی ہے۔ایسے میں اگر شیشے پر فوم کو لگادیا جائے تو وہ چمکدار اور صاف ہوجائیں گے۔
قالین سے داغ مٹانے کے لئے
اکثر قالین پر کھانے پینے ،چائے یا کافی اور چکنائی کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں اور اگر مہمان آئیں تو ایسی صورت میں بہت شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے لیکن اگر آپ فوم کا استعمال کرتے ہوئے قالین کو صاف کریں تو تمام ایسے نشانات مٹ جائیں گے۔
اوون صاف کرنے کے لئے
کھانا پکاتے ہوئے چکنائی اور سالن کے ضدی نشانات لگ جاتے ہیں اور باوجود کوشش کے اگر یہ صاف نہ ہورہے ہوں تو آپ کو چاہیے کہ شیونگ فوم کو آزما کر دیکھیں اور بآسانی ان سے نجات پالیں۔
نل اور شاور کی صفائی کے لئے
اکثر نلوں اور شاور پر پانی کی وجہ سے نشانات پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی گندے لگتے ہیں۔لیکن اگر آپ ان پر فوم لگا کر کسی کھردری چیز یا لوہے کی جالی سے رگڑیں تو وہ صاف اور چمکدار ہوجائیں گے۔
کپڑوں سے نشانات مٹانے کے لئے
اگر کپڑوں پر گھاس، چائے یا سالن کے نشانات لگ جائیں تو دھونے سے قبل ان پر فوم لگا کر آدھ گھنٹہ چھوڑ دیں اور پھر دھو لیں،تمام نشانات ختم ہوجائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…