کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا، لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ
مولانادھرنانہیں دیں گے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لئے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا، بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں، بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا، کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلئے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں، وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے کہ عوام کیلئے کام کیا جائے۔