اسلام آباد(آن لائن) اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ ان کے منگیتر اداکار و میزبان یاسر حسین کی ذوق بہت عمدہ ہے۔اقراء عزیز نے انسٹا گرام میں اپنی منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کی پسند بہت عمدہ ہے۔ یاد رہے اقراء عزیز اپنے منگیتر کے ساتھ ڈرامہ ’’ جھوٹی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو جلد ہی نجی ٹی وی پر آن ائیر کیا جائے گا۔