اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت پیش کیا جہاں ان کا دو روز ہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر ان کی ملاقات سابق صدرآصف زرداری اور سینئر صحافی حامد میر سے بھی ہوئی ۔سینئر صحافی حامد میر نے خورشید شاہ سے مختصر ملاقات کے بعد ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس
میں ان کا کہناتھا کہ ” پیپلز پارٹی کے لیڈر خورشید شاہ سے احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم مودی سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان نے ہم سے لڑائی شروع کر دی ہے ، مودی کشمیر حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے اور عمران خان نے کراچی جیتنے کی کوشش شروع کر دی ہے ، ان کی ترجیحات دیکھ لیں ۔“