افغانستان میں اگست کے دوران پرتشدد واقعات میں کتنے افراد مارے گئے؟ برطانوی نشریاتی ادارہ کے چونکا دینے والے انکشافات

18  ستمبر‬‮  2019

لندن (اے پی پی) افغانستان میں پرتشدد واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اس سال اگست میں ملک میں پرتشدد واقعات میں2307 افراد مارے گئے اور1948 زخمی ہوئے، اگست میں پرتشدد حملوں اور کارروائیوں میں روزانہ اوسطاً 74 افراد مارے گئے۔

افغانستان میں پرتشدد واقعات کے نہ رکنے والے سلسلے سے ملک کا بیشتر حصہ متاثر ہو رہا ہے جبکہ 18 سال کی طویل جنگ کے بعد امریکہ افغان امن مذاکرات بھی مشکلات کا شکار ہیں۔  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگست میں 611 واقعات میں 2307 افراد مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی سربراہ فیونا فریزر نے کہا لڑائی کے شہریوں کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی میں دنیا کے کسی بھی علاقے کے مقابلے میں زیادہ شہری مارے گئے یا زخمی ہوتے ہیں۔ امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں قائم ایک غیر سرکاری تجزیاتی ادارے گیلپ کی سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بھی 85 فیصد افغان شہریوں کو ملک میں امن امان کی مخدوش صورت حال اور بعض دیگر جوہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے۔اس صورت حال میں تبدیلی کے بظاہر کوئی آثار دکھائی نہ دینے کی وجہ سے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کی رائے اپنے مستقبل کے بارے میں امید افزا نہیں ہے۔افغان طالبان نے عالمی ریڈ کراس اور عالمی ادارہ صحت پر پابندی اٹھاتے ہوئے ان اداروں کو ملک میں دوبارہ اجازت دیدی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…