اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیمل خاور نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتادیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نیسوشل میڈیا پر اپنی خوبصورتی کاراز بتاتے ہوئے خواتین کو جلد کی حفاظت کی ہدایت کی ہے۔اداکارہ نیمل خاور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں جب کہ اسی ویڈیو میں نیمل خاور اپنی جلد کے حوالے سے پریشان خواتین اور لڑکیوں کو جلد کی حفاظت اور چہرے کو

حسین بنانے کے گْر بھی بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔حالانکہ یہ ویڈیو کچھ پرانی ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔نیمل خاور نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنی جلد کو نرم ملائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی پیتی ہیں، نیمل نے کہا کہ پانی سے جلد پر بہت فرق پڑتا ہے، دن میں کم سے کم دو لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئیے۔ جلد کو خوبصورت اور حسین بنانے کا دوسرا گْر بتاتے ہوئے نیمل خاور نے چائے اورکافی تو ترک کرنے کا مشورہ دیا۔نیمل نے کہا کہ چائے اور کافی میں موجود کیفین چہرے کی جلد کو خشک کرتی ہے جو کہ بہت نقصان دہ ہے لہٰذا چائے کافی کو مکمل ترک کردیں اور اگر یہ نہ کرسکیں تو کم از کم بہت حد تک کم کردیں۔نیمل نے دلکش چہرے خوبصورت جلد کے لیے ٹپ نمبر تین بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمیشہ اپنی جلد کو نم رکھیں۔ خواتین اور لڑکیاں جلد پر لگے میک اپ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں اور میک اپ کو چہرے پر لگا رہنے دیتی ہیں جو کہ بہت نقصان دہ بات ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ میک اپ کو چہرے سے فوراً صاف کریں۔ نیمل نے بادام، کھوپرے اورزیتون کے خالص تیل کو بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت مفید قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…