لاہور( این این آئی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی وی پر پہلا ٹی وی ڈرامہ کیا جولائیو تھا ،ڈرامے کے دوران ہی نہ صرف ہمیں اپنے ڈریسز تبدیل کرنا ہوے تھے بلکہ ڈائیلاگ بھی یاد کرنا ہوتے تھے ۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ پہلے ریکارڈنگز کا بندوبست نہیں ہوتا تھا اورلائیو ڈرامہ کرنا ہوتاتھا جس میں کسی بھی غلطی سے آپ مذاق بن سکتے تھے لیکن لائیوپرفارمنس دے کر بڑا لطف آیا ۔قوی خان نے کہا کہ فلم اورٹی وی انڈسٹری میں پانچ دہائیاں
گزار چکا ہوں اور خدا کے فضل سے ابھی تک مصروف ہوں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے ہم عصر پانچ سے لوگ باقی ہیں جنہوںنے میرے ساتھ کام شروع کیا اور آج تک کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو اپنا ڈرامہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،یہ بہت بڑا ادارہ ہے لیکن اس کو اس طرح استعمال نہیں کیا جارہا جس کی ضرورت ہے ۔ پی ٹی وی میںآج بھی ایسے پروڈیوسر ز موجود ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر پی ٹی وی کو دوبارہ عروج پر لے جایا جا سکتا ہے ۔