منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈرامہ’ ’عہدِ وفا‘‘ رواں ماہ 22 ستمبر جا نشر کیا جائے گا

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈرامہ’ ’عہدِوفا‘‘کے مصنف نے پاک فوج کے تعاون سے بننے والے نئے ڈرامے ’’عہدِ وفا‘‘ کو ماضی کے مشہور سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘ کا سیکوئل کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا

ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) میں زیر تربیت چار نوجوانوں کی دوستی پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئیں تھی جس کے بعد سے اس ڈرامہ کو ماضی کا تاریخ ساز ڈرامہ ’ الفا براوو چارلی‘ کے سیکوئل سے منسوب کیا جارہا تھا۔ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں احد رضا میر، وجاہت علی، احمد علی اکبر اور اسامہ خالد بٹ کیڈٹس کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ابتداء میں چاروں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں ایس ایس گینگ اور ایس ایس جی کا لفظ بھی استعمال کیا تھا کیوں کہ ڈرامے میں چاروں کرداروں کے نام شارق، شہریار، شاہ زین اور سعد ہیں جن کے ناموں کی شروعات انگریزی حرف ’s‘ سے ہوتی ہے۔ جوکہ اس ڈرامہ کو ماضی کے ڈرامے سے منسوب کرنے میں غلط ثابت ہوئی۔’عہدِوفا‘ کے مصنف مصطفیٰ آفریدی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز بچپن کے دوستوں پر مبنی ہے جوکہ ہمیشہ ایک نا صرف ساتھ رہتے ہیں بلکہ اپنی زندگی کو بھر پور انداز سے انجوائے بھی کرتے ہیں اور اْن سب کی زندگی تب تبدیل ہوتی ہے جب وہ کالج کا وقت مکمل کرکے عملی زندگی میں آتے ہیں۔سیفی حسن کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ میں زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈرامہ 22 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…