بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کا تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ، اگلی حکومت کس کی ہو گی ؟ حیران کن پیشگوئی سامنے آ گئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں، کسی انتہا پسند کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں،حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کررہی،حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے والے فارغ ہوجائیں گے،حکومت میں جو بھی ڈیل کرے گا

اسلام آباد میں نہیں رہے گا، اگر سب مل کر ملک کیلئے کام نہیں کریں گے تو پچھتائیں گے، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہوگی وہ خود ڈھیل ہوجائیں گے،اگلی بار پھر تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ نائن الیون سانحہ کے بعد دنیا یکسر بدل گئی،نائن الیون کے بعد عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے سارے ادارے آن بورڈ تھے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ اس ملک کے حکمران طبقے نے ملک کو تباہ کردیا، ملک کی خستہ حالی کا ذمہ دارایک فرد کو قرار نہیں دیا جاسکتا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت نے تمام جہادی گروپوں کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان میں کسی جنگی سردار یا دہشت گرد کی جگہ نہیں۔ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاکہ کسی انتہا پسند کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ جیش محمد اور جماعت الدعوہ کے تمام مدارس کو حکومتی تحویل میں لیا گیا، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑا کام کیا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان نے تنقید کے باوجود منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، آصف زرداری کے خلاف کیس جاندار نہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ آصف زرداری کے خلاف کیس تکڑا ہے، وائٹ کالر کرایم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، جج ویڈیو کیس میں شریفوں پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ جج کے خلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، حکومت اپوزیشن کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کررہی،

حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے والے فارغ ہوجائیں گے۔بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاکہ حکومت میں جو بھی ڈیل کرے گا اسلام آباد میں نہیں رہے گا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ کمزور دل کی وجہ سے پی ٹی آئی میں آگئے، پی ٹی آئی کو کسی دوسری پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ستر سال کا کوڑا کرکٹ صاف کررہی ہے، ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاکہ پولیس کے نظام کو بہتر بنائیں گے، پر امید ہوں کہ

ملکی مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاکہ اگر سب مل کر ملک کیلئے کام نہیں کریں گے تو پچھتائیں گے، وزیراعظم کابینہ اجلاس میں ایک گھنٹہ وزرا سے سوالات کرتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں عام آدمی کیلئے کیا کیا؟ فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مودی نے ہماری شہہ رگ کو پکڑا ہے مولانا صاحب دھرنا دینا چاہتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہوگی وہ خود ڈھیل ہوجائیں گے، لوگ فضل الرحمان کے پیچھے نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگلی بار پھر تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے چار سال میں ملک کی حالت بہتر ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…