پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

ممبئی میں کشمیری گلوکار کو گھر سے بے دخل کردیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم کشمیری گلوکار عادل گریزی کو گھر سے بے دخل کردیا گیا ہے۔ عادل گزیری اِس وقت عارضی طور پر ممبئی میں اپنے ایک دوست کے گھر رہ رہے ہیں۔کشمیری گلوکار عادل گریزی گزشتہ ماہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے مقبوضہ کشمیر گئے تھے، ایک ماہ گزرنے کے بعد جب وہ 3 ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو اْن کے مالک مکان نے گھر میں رکھنے سے منع کردیا۔

عادل گریزی بھارتی کشمیری گلوکار ہیں جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اْن کے اہلِ خانہ مقبوضہ کشمیر میں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ عادل گریزی اپنے کیرئیر کی وجہ سے ممبئی میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔گلوکار عادل گریزی صوفی، پنجابی اور ہندی گیت گاتے ہیں اور کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی اِن کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل گریزی نے بتایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں واقع اپنے آبائی علاقے بانڈی پورہ سے جب 3ستمبر کو واپس ممبئی آئے تو میرے ساتھی روم میٹ سے مجھے معلوم ہوا کہ میں اب اْن کے ساتھ کرائے کے اپارٹمنٹ میں نہیں رہ سکتا ہوں ۔گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے مکان مالک کو آگاہ کر کے گیا تھا کہ میں گھر والوں سے ملنے جا رہا ہوں اور 3 ستمبر کو واپس آجاؤں گا اور اِس دوران میرا اپنے روم میٹ اور دوستوں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا لیکن جب میں واپس آیا تو مجھے کہا گیا کہ تْم اب یہاں نہیں رہ سکتے ہو۔عادل گریزی نے کہا کہ ’جب میں پہلی بار ممبئی آیا تھا تو مجھے کہا گیا تھا کہ کشمیری ہونے کی حیثیت سے تمہیں ممبئی میں گھر کرائے پر مِلنا مشکل ہوگا اور مجھے مشورہ دیا گیا کہ کسی ہندو دوست کے نام پر معاہدہ کرکے گھر کرائے پر لے لوں اور میں نے ایسا ہی کیا ہندو دوست کے نام پر معاہدہ کر کے گھر لیا لیکن اب مجھے اْسی گھر سے باہر پھینک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’گھر کرائے پر دِلوانے والے بروکر دنیش راجپوت اور راشد کا کہنا ہے کہ کشمیری ہونے کی حیثیت کی وجہ سے تمہیں نہیں نِکالا گیا ہے جبکہ اپارٹمنٹ میں میرے ساتھ رہنے والے اجے شنکر کا کہنا ہے کہ تمہیں گھر سے بے دخل کرنے کی وجہ یہ ہی ہے کہ تْم کشمیری ہو۔عادل گریزی کا مزید کہنا تھا کہ ’ میرے اہلِ خانہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی زد میں ہیں میں جب

وہاں گیا تھا تو میرے والدین نے مجھے واپس ممبئی جانے کا کہا تو مجھے لگا تھا کہ ممبئی میرے لیے محفوظ جگہ ہے لیکن یہاں آنے کے بعد میرے ساتھ ایسا سلوک ہوگا میں نے سوچا بھی نہیں تھا، میں اپنے گھروالوں کو اپنی صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نیٹ ورک

سروس بحال نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ ممکن نہیں ہے۔کشمیری گلوکار نے بتایا کہ ’ دو دِن قبل میری بہن نے ضلع کے کلکٹر دفتر جا کر مجھے فون کیا تھا میں اپنی بہن کو سب کچھ بتانا چاہتا تھا لیکن نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے میری آواز اْس تک نہیں پہنچ سکی اور رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…