جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

’’ مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں‘‘ وہ میری والدہ کو کیوں مارتے پیٹتے تھے ؟ فضاعلی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بہت ظالم تھے اوروہ والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے والد کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتا کیوں کہ میں اکثر کہہ دیتی تھی کہ والد صاحب میرے بچن میں ہی انتقال کر چکے ہیں، لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔فضا علی کا کہنا تھا کہ والد بہت ظالم تھے

اوروالدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے ایک دفعہ انہوں نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے والدہ کے منہ سے بہت خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا جس پر پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔اداکارہ نے کہا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھے اورانہیں کمانے کا شوق بھی نہیں تھا جب کہ والدہ پیسے والی تھیں اور ابا لالچی ہونے کی وجہ سے ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور نہ ملنے پر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…