ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’بالغ ہوں ،اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ،کسی نے اغواء نہیں کیا ‘‘ پولیس روز ہمارے گھر آتی ہے اور ۔۔۔ نومسلم لڑکی کا عدالت میں اہم انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سکھ مذہب چھوڑ کر مسلمان لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی اپنے خاوند کے ہمراہ تحفظ کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور لڑکی کے گھر والوں کو فریق بنایا گیا ہے۔نو بیاہتا جوڑے نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ لڑکی نے موقف اپنایا کہ 28 اگست کو اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا

اور نام عائشہ رکھا ۔اپنی مرضی سے حسان سے پسند کی شادی کی ہے اورکسی نے مجھے اغوا ء نہیں کیا۔میری عمر 19 سال ہے ،اپنا اچھا برا سوچ سکتی ہوں اوراسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کہ اسلام قبول کیا ہے۔میرے والد اور بھائیوں کی جانب سے مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔پولیس روز میرے شوہر حسان کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے اور ہراساں کرنے سمیت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔امریکہ اور بھارت کی ایما ء پر قومی اور بین الاقوامی میڈیا پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ پولیس کو مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کرنے سے روکے اورآئین کے ارٹیکل 9 کے تحت وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے ۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ پیمرا کو زبردستی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے چلنی والی بے بنیاد خبروں کی بندش کا حکم بھی دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…