لاہور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی شوٹنگزمحرم الحرام کے احترام میں ملتوی کردیں،تفصیلات کے مطابق فلم’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی ان دنوں تیزی سے جاری تھی ،جس کو محرم الحرام کے احترام میں کچھ دنوں تک روک دیا گیا ہے،اب فلم کی عکسبندی کا آغاز12محرم الحرام کے بعد سے دوبارہ شروع
کردیا جائے گا۔ایک ملاقات کے دوران پروڈیوسرنعیم خان نے بتایا کہ ہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح نواسہ رسولﷺ اور اہل بیت نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اسلام کو زندہ کیا ہے اس پر پوری امت انکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔نعیم خان نے کہا کہ میں محرم کے احترام میں 12روز تک شوبزسرگرمیوں سے دور رہوں گا۔