منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نامور پاپ گلوکارہ و اسٹیج ڈانسر پرفارمنس کے دوران حادثے میں چل بسیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (این این آئی)اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک پاپ گلوکارہ اور ڈانسر اسٹیج پرفارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔جوانا سینز نامی پرفارمر اسپین میں اسٹیج پر اپنے میوزیکل گروپ سوپر ہولی وڈ اورکسٹرا کے ساتھ پرفارم کررہی تھی، جبکہ اس موقع پر وہاں ہزاروں کی تعداد میں

شائقین یہ پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جوانا اور ان کے 15 ساتھی اسٹیج پر موجود تھے جب زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا۔اس موقع پر آتش بازی کے لیے استعمال ہونے والا ایک راکٹ گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا، جس کے باعث وہ شائقین کے سامنے پرفارمنس کے دوران ہی اسٹیج پر گر پڑیں۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ رات 2 بجے پیش آیا، جوانا کے اسٹیج پر گرتے ہی پرفارمنس روک کر اسٹیج کے پردے بند کردیے گئے، جس کے بعد ہجوم میں موجود ایک ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعدازاں جوانا کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ہجوم میں موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بہت تیز دھماکے کی آواز آنے کے بعد انہوں نے گلوکارہ کو اسٹیج پر گرتے دیکھا۔جبکہ ایک شخص نے بتایا کہ دو راکٹ نظر آئے، ایک تو صحیح سمت میں گیا جبکہ دوسرا گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا۔جوانا سینز گروپ کی مین ڈانسر اور کوریوگرافر تھیں۔اس میوزیکل گروپ میں 15 ممبرز موجود تھے جن میں میوزیشن، ڈانسرز موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…