اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر او آئی سی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا بیان پاکستانی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر او آئی سی کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ او آئی سی نے باور کرایا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارادوں سے ممکن ہے ۔ انہوں نے او آئی سی کے بیان کو پاکستانی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق سے شکست نہیں دے سکتا۔