منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پرارمیلا کو بھارتیوں نے غدار قرار دیدیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔بھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی اداکاریا اداکارہ پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدار قرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر

اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر بھارتیوں کے غصے کا شکار ہوئی ہیں۔نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈ کر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ جب کہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور وہ حسب روایت اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ویبھو نامی صارف نے ارمیلا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم آنی چاہئیے۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔ میری بات یاد رکھنا یہ سب تمہارے ہی خلاف جائے گا اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…