منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

جو مقام اورشہرت پی ٹی وی نے دی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، غلام محی الدین

datetime 1  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارغلام محی الدین نے کہا ہے کہ مجھے جو مقام اورشہرت پی ٹی وی نے دی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا، پی ٹی وی میری پہلی درسگاہ تھی جہاں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل سپر ہٹ ہونے کے بعد میں فلمی دنیا میں آگیا ۔’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام محی الدین نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ آج بھی کام کر رہا ہوں ۔اس وقت فلم انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ

سامنے آرہا ہے جو آنے والے وقت میں سینئر زکا خلا ء پر کر ے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری کے آج کے حالات اور ماضی کی رونقوں کو دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے ہے مگر میرا خدا کی ذات پر کامل یقین ہے کہ اگر ہم نے مسلسل محنت اور لگن سے جدوجہد جاری رکھی تو وہ دن دور نہیںجب فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر یگی ۔میری فلم انڈسٹری کے لئے خدمات حاضر ہیں اور مجھے کسی بھی سطح پر کوئی بھی ذمہ داری سونپی گئی میں اسے احسن طریقے سے نبھائوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…