لاہور (این این آئی) اداکار شمعون عباسی کامیڈی فلم ’’ابھی نندن کم آن‘‘میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے کردار میں جلوہ گر ہو نگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن
پر مبنی کامیڈی فلم’’ابھی نندن کم آن‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کہانی انہوں نے تحریر کر لی ہے۔فلم کی شوٹنگ 20 ستمبر سے شروع ہو گی، ان دنوں فنکاروں کی کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے، فلم 27 فروی 2020 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔