اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ گھروں سے محروم 50 فیصد آبادی کو 2020 تک اپنی چھت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردینگے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، بطور اتحادی اگر تحفظات بڑھے تو کسی نئی وزارت کا قلمدان نہیں سنبھالیں گے، متحدہ عرب امارات کے مشکل وقت ہم نے ساتھ دیا، مودی جیسا شخص جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں اسے ایوارڈ
سے نوازا گیا جو تشویشناک ہے، آرمی چیف کی توسیع احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جا ری ہے، نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی بن گئی ہے ، نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا ایجنڈہ ملک میں 50لاکھ رہائش گاہوں کی تعمیر ہے۔اگر تھلیاں جوائنٹ وینچر منصوبے میں زمین اور رسائی سڑکوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو یہ منصوبہ ختم کر دیں گے۔