منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹرمپ،حالات مناسب ہوئے تو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہو سکتی ہے

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

پیرس(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے حالات مناسب ہوئے تو ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس کیلئے کچھ شرائط عائد کی جائیں گی.جی سیون کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر فرانسیسی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات کچھ شرائط پر ہو سکتی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایرانی صدر سے ملنے کا اچھا موقع ہو گا۔امریکی صدر کا

مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کے لیے پر امید ہیں جو 10 سال سے زائد عرصے تک محیط ہو گا۔ اس معاہدے کے ذریعے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم عظیم ہو سکتی ہے لیکن ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وہ کسی بھی ملاقات کے لیے تیار ہیں جس سے ایران کو فائدہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…