جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

حمزہ عباسی اور نیمل خاورنے سادگی اپنا کر نکاح کی تقریب کو مثال بنا دیا

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔بہترین اداکاری اور آواز کی وجہ سے پہچانے جانے والے حمزہ عباسی مداحوں میں مقبول اداکار سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اداکاری کے سفر کے ساتھ ساتھ اب

زندگی کے ایک نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔ چند روز قبل شادی کا اعلان کرنے والے حمزہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔حمزہ علی عباسی کی شادی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کردیا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب بھی سادگی سے منائی گئی۔نہ صرف انہوں نے بلکہ اْن کی دلہن نیمل خاور نے بھی روایتی مہنگی ترین شادی کے رواج کو اپنانے کے بجائے سادگی کو ترجیح دی اور سادہ لباس زیب تن کرکے نکاح کی تقریب کو مثال بنا دیا۔حمزہ اور نیمل کے نکاح کی تقریب قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں انجام پائی۔نکاح کی تقریب میں مشہور ڈرامہ ’انا‘ کے مقبول کردار التمش بالمعروف عثمان مختار نے بھی شرکت کی اور تصویر بنوائی۔واضح رہے کہ حمزہ عباسی اپنی اہلیہ سے 8 سال بڑے ہیں۔ دونوں اداکار ایک سال قبل ملے تھے جو بعد ازاں اچھے دوست بن گئے۔ حمزہ نے شادی خاموشی سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں خود اپنی شادی کا اعلان کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…