منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کیوں نااہل ہوئے؟سپریم کورٹ نے وجہ بتادی،بڑا فیصلہ جاری 

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی کی نا اہلی پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے نے سسٹم اور لوگوں کو کرپٹ بنایا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی،امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو کاغزات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے۔ انہوں نے کہاکہ انتہائی کو چھوتی صورتحال کے لیے انتہائی اقدامات کرنا ہوں گے۔فیصلے میں نوازشریف نا اہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ نوازشریف نے 2013 انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں کیپیٹل ایف زیڈ ای سے قابل وصول اثاثے چھپائے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نوازشریف نااہل ہوئے،عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 99F اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق و آمین نہیں تھے۔سپریم کورٹ کے مطابق جب کوئی عوامی عہدہ رکھنے والا جان بوجھ کر اثاثے چھپائے اور غلط بیان حلفی دے تو یہ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ پبلک آفس رکھنے والوں نے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں،حقائق بتانا ایک امتحان بھی ہے اور فرض بھی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ یہ فرض بغیر کسی غلط بھائی اور داغ کے پورا کیا جانا چاہیے،یہ امتحان غیر منصفانہ سہاروں کے بغیر پورا کیا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ معظم علی خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جو بڑا جرم ہے،معظم علی خان کی طرف سے اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں۔معظم علی خان نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…