اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے، دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا 100 کے لگ بھگ دہشت گرد
داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کو طاقت سے روکنے کی کوشش کرے گا، احتجاج کے دوران خون خرابے کا خدشہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ وادی میں عوام کو اشیائے خورونوش اور دواؤں تک رسائی نہیں، دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، دنیا اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کوخطوط لکھے، ۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے، اقوام متحدہ کو پھر آگاہ کرتا ہوں بھارت خون خرابہ کرائے گا، الزام پاکستان پر ڈالے گا۔