منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہالی ووڈ فلم ’’بامب شیل‘‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)حقیقی واقعے پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم ’بامب شیل ‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ہدایت کار جے روچ اور مصنف چارلس رینڈولف کی تحریر کردہ فلم ’بامب شیل‘کا ٹیزر ماضی میں فاکس نیوز سے وابستہ خواتین کے فاکس نیوز کے بانی راجر آئس پر

عائد کردہ الزامات میں شامل خفیہ نیٹ ورکس کے شامل ہونے کا پتہ دیتا ہے۔01منٹ 27سیکنڈ پر مبنی فلم کے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاکس نیوز کی تین خواتین اینکر انتہائی بے چین اور بے آرام لفٹ مین سفر کررہی ہیں۔ٹیزر فوٹیج کے درمیان میں فلم کے ڈائریکٹر جے روچ ’جو کچھ سرگوشی سے شروع ہوا تھا ، سب ختم ہوجائے گا ‘ پڑھ رہے ہیں۔شائقین فلم کو بامب شیل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل کے ٹرینڈز پر ’بامب شیل‘ سرفہرست ہیاور اسے اب تک 5لاکھ سے زائد افراد گوگل پر سرچ کر چکے ہیں اور اس فلم میں کرداروں اور کہانی سے وابستہ چیزیں شیئر کر رہے ہیں۔فلم رواں سال 20دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔واضح رہے کہ فاکس نیوز کی 50سالہ اینکر گریچن کارلسن نے2016میں چینل کے سابق سی ای او76سالہ راجرایلس پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنسی تعلقات قائم نہ کرنے کی پاداش میں نہ صرف انہیں ٹی وی شو سے علیحدہ کیا بلکہ انکی تنخواہ بھی کاٹ لی۔گریچن کی جانب سے الزا م عائد کیے جانے کے تین ہفتے بعد راجر ایلس جولائی 2016میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…