اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے سے متعلق بل ووٹنگ کرائی گئی تو کیا نتیجہ نکلا؟پڑھئے تفصیلات

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے شادی کی عمر 18 سال مقرر کرنے سے متعلق بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت اجلاس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا16 سال کی عمر مقرر کرنا بھی شرعی نہیں،کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی اور عوامی شعور بیدار کیاجائے۔ریاض فتیانہ نے کہا سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملے اورسیالکوٹ جیل میں ججوں کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔اجلاس میں کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی)بل 2019 پر

غور کیا گیا،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا سول مقدموں میں تیس، چالیس سال لگ جاتے ہیں،حکم امتناع کے بعد مقدمہ قطار میں لگ جاتا ہے،اس کی وجہ سے بنیادی مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا، یہی راستہ ہے کہ حکم امتناع کے ساتھ بنیادی مقدمہ نہ رکے،جس سے چھ ماہ میں بنیادی مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا۔نفیسہ شاہ نے کچھ شقوں پر اختلاف کرتے ہوئے کہا اس سے تین عدالتیں ہو جائیں گے۔ اس موقع پر کمیٹی نے رائے شماری کرائی جس کے بعد کثرت رائے سے بل منظور کر لیا گیا۔ عالیہ کامران اور نفیسہ شاہ نے اختلافی نوٹ لکھ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…