جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزیدگھٹ گئی،برطانوی پاؤنڈ اور یورو مہنگا،سونا سستا ہوگیا

datetime 21  اگست‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر بدستور مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.67روپے سے کم ہو کر158.60روپے اور قیمت فروخت158.77روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں

ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 173.50روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے بڑھ کر176روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت192روپے سے بڑھ کر192.50روپے پر جا پہنچی۔جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1500ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 88ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح342روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار532روپے پر آ گئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…