بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی باصلاحیت اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کاوشیں رنگ لانا شروع ہوگئیں، نئے چیمپئن تلاش کرنے کے پروگرام کے تحت زیرتربیت کھلاڑیوں نے پہلے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے امید کی کرن روشن کردی۔ ملائیشیا میں ہونے والے پینانگ انٹرنیشنل جونیئرز اسکواش ٹورنامنٹ میں شریک 6 میں سے4کھلاڑی مختلف فائنلزکھیلنے میں کامیاب رہے، پاکستان کے عاصم خان نے انڈر19 بوائز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئنز ہنٹ انیشیٹیو پروگرام فار اسکواش کے تحت تربیتی مقاصد کیلیے پینانگ انٹرنیشنل جونیئرز ٹورنامنٹ جاری ہے، اس میں شرکت کرنیوالے عباس شوکت نے عمدہ کھیل کی بدولت بوائز انڈر 19 کے فائنل میں رسائی پائی جہاں مدمقابل ہموطن کھلاڑی عاصم خان نے11-7، 11-8 اور11-8 سے کامیابی کو گلے لگایا، کاشف ا?صف نے انڈر17ایونٹ میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی لیکن سخت مقابلے کے باوجود ناکام رہے۔ میزبان ملائیشیا کے اونگ سائی ہونگ نے یہ مقابلہ8-11،11-6، 11-9، 10-12اور 11-6سے جیتا، عون عباس انڈر15 کے حتمی مرحلے تک جاپہنچے مگرفائنل میں مصر کے مصطفی اسیل سے2-11،7-11 اور6-11 سے مات کا شکار ہو گئے، بہترین صلاحیتوں کے حامل حذیفہ ابراہیم انڈر11 ایونٹ میں اپنے جوہردکھاتے ہوئے فائنل میں پہنچے مگرٹائٹل مقابلہ ملائیشیا کے جیکوئم کوہا کے ہاتھوں 9-11،5-11 اور 4-11 سے ہارگئے، قبل ازیں مہران جاویدکوانڈر17 کے سیمی فائنل میں اپنے ہی ساتھی کاشف آصف سے ٹکرانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا، منصور زمان اسی ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔ دریں اثنا چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد مذکورہ پلیئرز، پروگرام کے ڈائریکٹرسعیدخان اورکوچ آصف خان اتوارکوواپس وطن پہنچ رہے ہیں،دوسری جانب مصر کے دورے پرجانیوالے جہانگیر خان نے اپنی زیر نگرانی تربیت پانے والے جونیئر کھلاڑیوں کی پہلے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو قابل فخر اوراطمینان بخش قراردیا ، انھوں نے کہاکہ6 میں سے 4 کھلاڑیوں کا فائنل میں پہنچنا امید افزا رہا،دیگر دونوں پلیئرز نے سیمی فائنل اورکوارٹرفائنل میں جگہ بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نشاندہی کردی، جہانگیر خان نے کہاکہ2 ماہ کی تربیت کے مثبت نتائج عالمی اسکواش میں پاکستان کاکھویا ہوا مقام واپس آنے کی نشاندہی کر رہے ہیں، مستقبل میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…