ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

شام ادریس نے اپنے ہاں آنے والی خوشخبری کا اعلان کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے انٹرنیٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر کے ذریعے اپنے ہاں جلد اولاد ہونے کی خوشخبری کا اعلان کردیا،کامیڈین اور یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان دونوں کے ہاتھ میں کیک موجود ہے۔ اس پوسٹ پر شام نے بتایا کہ یہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، خیال رہے کہ شام ادریس اور ان کے اہلیہ اپنی زندگی میں ہونے والے ہر ایونٹ کا ویڈیو لاگ تیار کرکے اسے اپنے یوٹیوب چینل پر ضرور

شیئر کرتے ہیں۔شام ادریس کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اور انہوں نے سرپرائز دے کر شام کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا۔دوسری جانب شام نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس خبر کو شیئر کیا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں شام ادریس اور فروگی نے نکاح کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی تھی۔ان دونوں کی شادی کی تقریب گزشتہ ماہ ہوئی، جس کے بعد شام ادریس نے اپنی اہلیہ کو رخصت کراکر گھر لانے کی ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…