اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، علی ظفرومہوش حیات

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر نیاداکارہ مہوش حیات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ دنیا کو اب پاکستانیوں اور مسلمانوں سے متعلق اپنی دقیانوسی سوچ کو بدلنا ہوگا۔مہوش حیات نے برطانوی نیوز آرگنائزیشن اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دنیا میں

مسلمانوں اور پاکستانیوں کے خراب تصور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کے بڑھنے کی وجہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کا اپنی فلموں میں پاکستانیوں کو دہشت گرد دکھانا ہے۔مہوش حیات نے کہا فلم اور سینمامیں لوگوں کے ذہن بدلنے کی طاقت ہوتی ہے لیکن ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ہمیشہ پاکستانیوں کو دہشت گرد اور ولن دکھایاجاتاہے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانیوں کا بہت خراب تصور جاتا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ جب میں دنیا بھر میں سفر کرتی ہوں تو وہاں پاکستان سے متعلق عام غلط فہمی پائی جاتی ہے اور لوگ کہتے ہیں اوہ تمہارا تعلق ایک ہشت گرد ملک سے ہے، اور تمہارے ارد گرد داڑھی والے مرد اورہر وقت برقع میں ملبوس خواتین رہتی ہوں گی لیکن یہ سوچ غلط ہے ہم ویسے نہیں ہیں جیساہمیں فلموں میں دکھایاجاتاہے۔سینما میں لوگوں کی امیج بنانے کی طاقت ہوتی ہے اور یہ امیج آسانی کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں سے ہٹائی بھی نہیں جاسکتی، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا اور میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ دنیا بھر کے سینما میں پاکستان کو دہشت گرد اور ولن دکھانے کے بجائے ہمارا صحیح تصور پیش کیاجائے۔گلوکار علی ظفر نے مہوش حیات کے اس انٹرویو کو سراہتے ہوئے ان کی مکمل تائید کی اور کہا صرف فلمی صنعت میں نہیں بلکہ دنیا کو پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی سوچ کو بدلناہوگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…