جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سلینا گومز نے اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروا دیا

datetime 17  اگست‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)مشہور زمانہ گلوکاراؤں ریانا اور لیڈی گاگا کے بعد اب امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروادیا۔ہولی وڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے رواں سال جولائی میں ایک برینڈ سائن کیا تھا جسے ان کا ہی نام دیا گیا ہے اور اب اس برینڈ میں پرفیومز، میک اپ اور جلد اور بالوں کا خیال رکھنے کے پروڈکٹ لانچ کیے جائیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلینا گومز وہ دوسری گلوکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں ایسا میک اپ برینڈ سائن کیا۔ان سے قبل رواں سال گلوکارہ آریانا گرانڈے بھی میک اپ کے ایک برینڈ کے ساتھ منسلک

ہوگئی تھیں جس کا نام ’’تھینک یو، نیکسٹ‘‘ رکھا گیا ہے۔ویسے تو یہ سلینا گومز کے نام سے سامنے آنے والا ان کا پہلا بیوٹی برینڈ ہوگا، البتہ اس سے قبل بھی وہ کئی ایسے برینڈز کے ساتھ منسلک ہوچکی ہیں جن کے پرفیومز اور ملبوسات سامنے آئے۔گلوکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ امید ہے کہ ان کا برینڈ جلد نئے میک اپ کے ساتھ سامنے آئے گا۔ان گلوکاراؤں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ کیریئر میں ان کا رجحان میک اپ کی جانب بھی بڑھ رہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بعد کون سی گلوگارہ اپنے میک اپ برینڈ کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…