اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

5 فلموں کی ایک ہی سال میں 8 کھرب کی ریکارڈ کمائی

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے ایک ہی سال میں 8 کھرب روپے سے زائد کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سائنس فکشن، اینیمیٹڈ، تاریخی اور ایکشن فلمیں بنانے والے ’ڈزنی‘ اسٹوڈیو کی اگرچہ رواں برس کئی فلمیں ریلیز ہوئیں۔

تاہم اسی اسٹوڈیو کی 5 فلموں نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔اسی اسٹوڈیو کی رواں برس ریلیز کی گئی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔وہیں اسی اسٹوڈیو کی دیگر 4 فلموں نے بھی ایک ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔شوبز نشریاتی ادارے ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق ڈزنی اسٹوڈیو کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں ’اوینجرز: اینڈ گیم، دی لائن کنگ، کیپٹن مارولم الہ دین اور ٹوائے اسٹوری فور‘ نے کمائی کے ریکارڈ بناتے ہوئے مجموعی طور پر 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 8 کھرب روپے سے زائد کی کمائی کی۔ڈزنی اسٹوڈیو کی فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی 2019 کے اختتام تک دنیا بھر سے 2 ارب 79 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی تین کھرب روپے سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’اوتار‘ اور ’ٹائی ٹینک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔اسی طرح ڈزنی اسٹوڈیو کی دیگر فلموں نے بھی کم وقت میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…