لاس اینجلس (این این آئی) ہالی وڈ اداکارہ ایمیلیا کلارک اور ہنری گولڈنگ کی فلم’’لاسٹ کرسمس‘‘ کا ’’سونک دا ہیج ہوگ، ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘، ’’ورلڈ وار۔ II‘‘ اور ’’مڈ وے‘‘ 8 نومبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار پائول فی کی فلم ’’لاسٹ کرسمس‘‘ کی ریلیز کی
تاریخ 15نومبر سے تبدیل کرکے 8نومبر کر دی گئی ہے۔ جس میں اداکارہ ایمیلیا کلارک، ہنری گولڈنگ، ایما تھامپسن، ریبیکا روٹ، مشیل یئو شامل ہیں۔ جس کے بعد اب ’’لاسٹ کرسمس ‘‘،’’سونک دا ہیج ہوگ، ’’ڈاکٹر سلیپ‘‘، ’’ورلڈ وار 2‘‘ اور ’’مڈ وے‘‘ ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔