اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سپر ہٹ فلم ’رانگ نمبرٹو‘ کی نمائش عید الاضحی پر بھی جاری رہے گی

datetime 10  اگست‬‮  2019

لاہور (این این آئی)سپر ہٹ فلم ’رانگ نمبرٹو‘ کی نمائش عید الاضحی پر بھی جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق سمیع خان اور نیلم منیر سمیت دیگر ستاروں پر مشتمل والی فلم اب تک باکس آفس پر 20 کروڑ سے زائد بزنس کر چکی ہے۔ خوشیوں اور مسرتوں کے تہوار عید الفطر پر شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے یاسر نواز کی شہرہ آفاق فلم ’رانگ نمبرٹو‘ کی نمائش عید الاضحی کے

موقع پر بھی لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام سنیمائوں میں جاری رہے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹر یاسر نواز کی زیر ڈائریکشن بننے والی فلم اب تک 20کروڑ سے زائد بزنس کر چکی ہے اور تاحال اس کی ڈیمانڈ میں کمی واقع نہیں ہوسکی ہے۔رانگ نمبرٹو پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر کئی ممالک میں شاندار ریسپشن ملی تھی اور فلم نے عالمی مارکیٹ میں سلمان خان کی فلم بھارت کے مقابل میں شاندار بزنس کیا تھا۔فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں سمیع خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور اداکارہ ثنا نے دوسری لیڈ جوڑی کے کردار ادا کیے ہیں جبکہ وراسٹائل سینئر فنکار جاوید شیخ، محمود اسلم، شفقت چیمہ، نئیر اعجاز، دانش نواز، احمد حسن اور فریحہ جبین نے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق ’رانگ نمبرٹو‘ میں تمام فنکاروں کی جاندار اداکاری اور ہٹ میوزک فلم کی ہائی لائٹ ثابت ہوئے ہیں اور فلم عید الاضحی پر بھی شائقین پیسہ وصول تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…