دبئی پولیس نے بھارتی سیلزمین کو بچی سے شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا ،ملزم کا الزام تسلیم کرنے سے انکار، وجہ بتا دی

8  اگست‬‮  2019

دبئی(آن لائن) دبئی پولیس نے ایک سْپر مارکیٹ کے سیلز مین کو پانچ سالہ بچی سے غلط حرکات کرنے اور اس کی تصویریں بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے 38 سالہ بھارتی شہری پر الزام عائد کیا گیا کہ اْس نے بچی کے گال کو چْوما اور اس دوران اس کی تصویریں بھی بنائیں۔

اس وقت بچی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ کچھ خریداری کے سلسلے میں ایک سْپر مارکیٹ میں آئی تھی۔تاہم ملزم نے اس الزام کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ بچی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھ کر پیار کرتا تھا۔ ملزم نے موبائل میں موجود بچی کی تصویریں بھی دکھائیں۔ اس واقعے کی رپورٹ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی گھریلو ملازمہ کے ساتھ سپر مارکیٹ گئی تو ملازم نے اس کے گال کو زبردستی چْوما۔ ملازمہ نے بتایا کہ یہ سیلزمین اس سے قبل بھی بچی کے گال چْومتا تھا جب بھی وہ شاپنگ کے لیے ملازمہ کے ساتھ جاتی تھی۔ بچی کو سیلزمین کی جانب سے عجیب و غریب انداز سے چْومنا بہت بْرا لگتا تھا۔ بچی نے یہ بات وقوعہ کے روز والد کو بھی بتائی کہ ملزم اْسے بڑے عجیب انداز سے چْومتا ہے۔ وہ آئندہ اس کے پاس نہیں جائے گی۔ ملازمہ نے بتایا کہ وہ جب بھی بچی کو ملزم کی دْکان پر لے کر جاتی تو وہ اسے ٹیبل پر بٹھا کر اس کا گال چومتا اور پھر اس کی تصویریں بنانے لگتا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 24 ستمبر کو سْنایا جائے گا جس میں ملزم کو سزا ملنے کا قوی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…