اسلام آباد(آن لائن) اداکارہ ماورا حسین نے ماہرہ خان کو چمکتا ہوا ستارہ قرار دیدیا۔ ماورا حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو اداکاری کے میدان میں ستارے کی طرح ہمیشہ چمکتا دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی تمام کاسٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔