جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شمعون عباسی نے مایا علی کے آئٹم سانگ ’’بلما بھگوڑا‘‘ کو بھارتی چربہ قرار دے دیا

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکار شمعون عباسی نے مایا علی کے آئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ کو بھارتی چربہ قرار دے دیا۔سماج رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرآئٹم سانگ ’بلما بھگوڑا‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ۔شمعون عباسی نے کہا کہ پہلے آئٹم سانگ میں موجود دیگر لڑکیوں کا ڈانس بھارت جا کر ریکارڈ کیا گیا پھر پاکستان میں ہیروئن کو گرین اسکرین کے سامنے ڈانس کرایا گیا اور پھر دونوں کو جوڑ دیا گیا۔شمعون عباسی نے کہا کہ اس طرح یہ گانا تیار ہو گیا، اب قوم تخلیق کے نام پے بنائے جانے

والے ’’چربہ گیت‘‘ کو دیکھنے کیلئے تیار رہے،اداکار نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات ہے کہ وہ ہمارے فوجی جوان مارتے جائیں اور ہم ان کی کاپی مارتے جائیں۔واضح رہے کہ عاصم اظہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا گذشتہ روز آئٹم سانگ ’بلپا بھگوڑا‘ ریلیز کیا گیا تھا جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی نے رقص کیا تھا۔ فلم میں مایا کے ساتھ شہریار منور بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ عید الاضحی پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…