لاہور ( این این آئی)اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر
ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرت نے بے پناہ وسائل دے رکھے ہیں ۔اگر حکومت صرف سیاحت کی طرف توجہ دینا شروع کر دے تو اربوں ڈالر اس مد میں بھی زرمبادلہ کی صورت میں ہمارے پاس آسکتے ہیں ۔