منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وینا ملک کشمیریوں کی آواز بن کر میدان میں آگئیں

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں ساتھ ملنا ہوگا۔ ہم مل کر جانیں بچاسکتے ہیں۔ ہر آواز کی اہمیت ہے۔

خواہ آپ کوئی بھی ہو اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔وینا ملک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی کیوں کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ فورسز کا استعمال کرکے کوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…