اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال2018-19میں بیرونی قرضوں میں ہونیوالا اضافہ گزشتہ تین سالوں میں سب سے کم،کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال2018-19میں بیرونی قرضوں میں ہونے والا2.3ارب ڈالر کا اضافہ گذشتہ تین سالوں میں سب سے کم ہے،اکنامک افیئرز ڈویژن نے ملک کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال2018-19 میں بیرون ملک سے مجموعی طور پر10.186ارب ڈالر کی رقومات وصول ہوئیں جن میں 330 ارب ڈالر کی گرانٹس بھی شامل تھیں جبکہ سال کے دوران حکومت کی جانب سے لیے گئے بیرونی قرضوں کا حجم9.85 ارب ڈالر تھا جبکہ حکومت نے

بیرونی قرضوں کی واپسی کی مد میں 8.94 ارب ڈالر کی ادائیگی کی۔یوں مالی سال2018-19ء میں بیرونی قرضوں میں ہونے والا خالص اضافہ2.29ارب ڈالر تھاجو کہ گذشتہ تین سالوں میں سب سے کم ہے۔اکنامک افیئرز ڈویڑن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ تین مالی سالوں (مالی سال2015-16ء سے مالی سال2017-18ء تک) میں بیرونی قرضوں کی مد میں ہونے والا خالص اضافہ بالترتیب6.82 ارب ڈالر،4.77ارب ڈالراور8.64ارب ڈالر تھا جبکہ مالی سال2018-19 میں بیرونی قرضوں میں ہونے والا خالص اضافہ2.29ارب ڈالر تھاجو کہ گذشتہ تین سالوں میں سب سے کم ہے۔علاوہ ازیں مالی سال2018-19میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور ورلڈ بنک نے بالترتیب541.17ملین ڈالراور652.75ملین ڈالر کی رقومات مہیا کیں جبکہ مالی سال2017-18 میں ان اداروں سے فراہم کردہ رقومات کا حجم بالترتیب 945.69ملین ڈالر اور817.54ملین ڈالر تھا۔گذشتہ مالی سال میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے ملنے والی کم رقومات کی بنیادی وجہ ملک میں سیاسی تبدیلی کا دورانیہ تھا جس کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی اور ایکنک اور سی ڈی ڈبلیو پی جیسے متعلقہ بااختیار اداروں کا کچھ عرصے کے لیے موجود نہ ہونا تھا۔منتخب شدہ حکومت کے قیام کے بعد صوبائی حکومتوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کافی تاخیر سے منظور ہوئے۔انجام کار مالی سال کے شروع کے مہینوں میں نئے قرضہ جاتی آپریشن اور پراجیکٹ سے

متعلقہ رقومات کی فراہمی کی رفتار کم رہی اور سال کے دوسرے حصے میں ان میں تیزی آ گئی۔علاوہ ازیں موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والی کمزور میکرو اکنامک صورت حال کی وجہ سے بجٹ سپورٹ(budgetary support) بھی دستیاب نہیں تھی۔اکنامک افیئرز ڈویژن نے کہا کہ مستقبل کے لیے حکومت ایک حکمت عملی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت دو طرفہ اور کثیر الفریقی ذرائع سے طویل المدتی رعایتی قرضوں کے حصول کو ترجیح دی جائے گی۔

حکومت کو توقع ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد کی بحالی اور بجٹ سپورٹ(budgetary support) کے روشن امکانات کی موجودگی میں امسال ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی جانب سے بھر پور رقومات حاصل ہوں گی۔کمرشل قرضوں کا حصول ترجیح نہیں ہے۔ کمرشل قرضوں کے لیے صرف اسی صورت میں رجوع کیا جاتا ہے جب غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانا اور مارکیٹ میں استحکام لانا مقصود ہو۔کمرشل قرضوں کے حصول سے قبل ہر طرح کی احتیاط و جانچ کی جاتی ہے اور ہر ممکن طور پر بہترین شرحوں پر اور با اختیار فورم جو کہ ایسے معاملات میں وفاقی کابینہ ہے، کی باقاعدہ منظوری سے ہی قرضوں کا حصول ہوتاہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…