پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یاسر نواز اور نیلم منیر نئے ڈرامے ’’بکھرے موتی ‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یاسر نواز اور نیلم منیر کی جوڑی کو جہاں ’رانگ نمبر 2‘ میں سراہا گیا تھا، وہیں دونوں کی جوڑی کو ’دل موم کا دیا‘ ڈرامے میں بھی سراہا گیا تھا۔فلم اور ڈراموں میں کامیاب جوڑی کے بعد اب ایک بار پھر یاسر نواز اور نیلم منیر نئے ڈرامے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔دونوں اداکار جلد ہی آنے والے ڈرامے ’بکھرے موتی‘ میں دکھائی دیں گے، یہ ڈرامہ بچوں پر تشدد اور ان کی تضحیک جیسے حساس موضوع پر ہوگا۔

ڈرامے سے متعلق ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے یاسر نواز نے بتایا کہ وہ ڈرامے میں تشدد کا شکار بننے والے بچوں کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی ابتدائی 15 قسطوں میں ان کا کردار منفی ہوتا ہے، تاہم بعد ازاں ان کا کردار مثبت ہوجاتا ہے اور ان کے کردار کے مثبت ہونے کے بعد کئی نئے پہلو سامنے آتے ہیں۔یاسر نواز نے ’بکھری موتی‘ میں اپنے کردار کو اب تک کا سب سے منفرد کردار قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ انہوں نے اب تک کبھی بھی منفی کردار ادا نہیں کیے، تاہم اب وہ پہلی بار نصف منفی کردار میں دکھائی دیں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے زیادہ تر منفی کردار ادا کیے اور انہوں نے ایسے کرداروں سے کافی شہرت حاصل کی۔یاسر نواز نے ڈرامے کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’بکھری موتی‘ 2 سے ڈھائی ماہ تک چلے گا اور یہ ڈرامہ بھی ’دل موم کا دیا‘ کی ٹیم ہی بنا رہی ہے۔’بکھری موتی‘ میں نیلم منیر اور یاسر نواز کے علاوہ نوشین شاہ، راشد فاروقی، ثمینہ احمد اور وسیم عباس سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔ڈرامے کی ہدایات شاہد شفات دیں گے جب کہ اس کی کہانی ایڈیسن نے لکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…