پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

چیئرمین سینٹ کا انتخاب،شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(اے این این )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے۔سکھر ریلوے اسٹیشن سے اپنے دورے کے تیسرے روز ٹریک کے معائنے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘حکومت کے پاس تعویذ ہوتے ہیں۔

یہ سیاسی تعویذ وسیم سجاد کے بطور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی چلے تھے۔انہوں نے کہا کہ ‘چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے، تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی، دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے، سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ معاشی عدم استحکام لاکر اپنے مقاصد حاصل کر لے گی تو یہ اس کی بھول ہے، میں دیوار کے پیچھے کے حالات دیکھ رہا ہوں اور یہ حالات قوم کو نہیں بتا سکتا، یہ لوگ ہاتھ لگا لگا کر روئیں گے کیونکہ اس ملک نے رہنا ہے اور آگے جانا ہے، شیخ رشید رہے یا نہ رہے یہ ملک ترقی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس سلسلے میں پوری کوشش کر رہے ہیں، وہ اپنے 5 سال کی مدت پوری کریں گے، ان کے خلاف سارے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ان سب کی چوری پکڑی گئی ہے، ان کے ساتھ کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کا جمہوری و سیاسی ریکارڈ پاک اور صاف ہو، ان سب کے ہاتھ گدلے ہیں اور گند میں بھرے ہوئے ہیں اور یہ گند میں بھرے ہاتھ قوم کے چہرے پر ملنے جارہے ہیں،

ان سارے حالات کا نقصان عام آدمی کو ہو رہا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘مولانا فضل الرحمن بادشاہ آدمی اور عالم دین ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں مگر وہ غلط کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) این آر او لینے کے چکر میں ہیں، مولانا صاحب ان کے چکر میں سیاست اور ڈیرہ اسمعیل خان میں فوجی زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور دینی طلبا اور مدارس کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔ ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔انھوں نے کہا کہ میں وزیراعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہوں، بیورو کریسی کام نہیں کر رہی، نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لانا چاہیے، نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…