اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں ,اعزاز چوہدری

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ داعش کی پرتشدد انتہا پسندی کو ملکر روکنے اور دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترک ہیں .افغانستان مےں استحکام پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے .خطے میں استحکام اور سلامتی سے نہ صرف امریکا .پاکستان بھی مستفید ہوگا۔ اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ داعش کی پرتشدد انتہا پسندی کو ملکر روکنے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترک ہیں ۔ خطے میں استحکام اور سلامتی سے نہ صرف امریکا بلکہ پاکستان بھی مستفید ہوگا۔ پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں اور مستقبل میں یہ مزید مستحکم ہوں گے۔ ماضی میں جب بھی پاکستان اور امریکا نے ملکر کام کیا دونوں ممالک کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اہم مرحلے میں ہے اس آپریشن کا مقصد اپنے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔ یہ آپریشن پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کے دوران شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے 90 فیصد علاقے کو کلیئر کرالیا گیا ہے آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کوشدید نقصان پہنچایا گیا اور اس کی قیادت افغانستان میں مفرور ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران القاعدہ کے باقی ماندہ متعدد رہنما مختلف کارروائیوں میں ہلاک کردیئے گئے اس وقت دشوار ترین علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم گروہوں کے کئی ارکان کو گرفتار کیا اور دہشت گردوں کے کئی خفیہ سیل تباہ کردیئے ‘ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا شراکت کی بنیادیں مضبوط ہیں ‘ انہوں نے پاکستان میں کئی شعبوں کے لئے دی گئی امریکی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگرس نے پاکستان کو چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دی ہے امریکہ نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں 1400 میگا واٹ اضافے میں مدد کی یو ایس ایڈ پاکستان کےلئے فل برائٹ سکالر شپ پروگرام مےں مدد کررہا ہے ‘ فاٹا جیسے دور دراز علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی کےلئے امریکی امداد کے ان علاقوں مےں اقتصادی ترقی کے حوالہ سے پائیدار اثرات مرتب ہوں گے فاٹا مےں انسداد دہشت گردی کے حوالہ سے کامیابیوں میں بھی امریکی امداد کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لئے امداد پر امریکی کانگرس اور امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…