جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا

datetime 30  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا۔بالی ووڈ میں آئے دن نت نئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں نوجوان اداکار کارتک آریان اور اداکارہ سارہ علی خان کی جوڑٰی کے چرچے ہیں اور یہ سلسلہ خود سارہ علی خان نے ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں مزاحیہ انداز میں یہ کہہ کر

شروع کیا تھا کہ وہ کارتک آریان کو ’’ڈیٹ‘ ‘کرنا چاہیں گی اور اداکار رنویر سنگھ نے دونوں کو ایک پارٹی میں ملواکر سارہ کی خواہش پوری کردی۔سارہ علی خان اور کارتک آریان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے دونوں کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، امتیاز علی ہی کی کامیاب فلم ’’لو آج کل‘ ‘کے سیکوئل کی شوٹنگ تو مکمل ہوگئی لیکن نام اب تک فائنل نہ ہوسکا تاہم کہا جارہا ہے فلم کا نام ’لو آج کل ٹو‘ رکھا جائے گا۔ایک انٹریو میں کارتک آریان نے سارہ علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ان کا کہنا تھا کہ سارہ نہ صرف ایک اسٹار ہے بلکہ اس کا دل بھی سونے کا ہے، مجھے اس کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا جب کہ سارہ میں مثبت توانائی ہے جسے وہ اسکرین پر لانے کی کوشش کرتی ہے اور میں بار بار سارہ علی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔دوسری جانب اداکارہ سارہ علی خان پہلی بار ریمپ پر واک کرتی ہوئی دکھائی دی، انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے سارہ نے اپنی منفرد اداوں سے سب کو محظوظ کیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…