جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

 بھارتی جاسوس کلبھوشن   کے اہلخانہ کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے  ملاقات،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی جاسوس اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کے خاندان نے نئی دہلی میں سابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج سے اہم ملاقات کی ہے اور انہیں کلبھوشن یادیو کی محفوظ بھارت واپسی کے لئے کردار ادا کرنے اور انہیں کلبھوشن سے ملنے کے لئے فوری طور پر پاکستان کا ویزہ دلوانے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے کلبھوشن کے خاندان کی ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ہے۔ کلبھوشن کے خاندان نے سشما سوراج سے کہا ہے کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کو رہائی دلوانے کے احکامات جاری کرے گی لیکن نہ تو کلبھوشن کو رہائی مل سکی اور نہ ہی اس کی بھارت واپسی کی ابھی تک امید پیدا ہوئی ہے۔کلبھوشن کے خاندان نے مزید کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کلبھوشن کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے انہیں شدید تشویش لاحق ہو رہی ہے۔ سشما سوراج نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ حکومت کلبھوشن کی واپسی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی جائے گی۔ واضح ہے کہ گزشتہ دنوں عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنایا گیا، پاکستان کا موقف تھا کہ عالمیعدالت کے پاس اختیارِ سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے یہ موقف مسترد کردیا۔ یہ پوائنٹ بھارت کو مل گیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عدالت کے اختیارِ سماعت پر اعتراض مدعا علیہ ویسے ہی کرتا ہے چاہے اسے یقین ہو کہعدالت اسے نہیں مانے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…