چندی گڑھ( آن لائن ) بالی ووڈ اداکار راہول بوس عالیشان ہوٹل میں دو کیلوں کا بل دیکھ کر حیران رہ گئے اداکار نے بتایا کہ وہ اس ہوٹل کے جم میں ورزش کے لیے موجود تھے، جہاں انہوں نے بھوک لگنے کے باعث اپنے کمرے میں دو کیلے منگوائے۔جم میں ورزش کے بعد کمرے میںجانے پر اداکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے کیلوں کے ساتھ میز پر رکھے اس کے بل پر نظر ڈالی۔بل کے مطابق پھل آرڈر کرنے کا بل 442 بھارتی روپے بنا جس میں سیلز ٹیکس بھی شامل ہے، جبکہ بل میں ان دو کیلوں کو
‘فروٹ پلیٹر’ لکھا گیا۔ویڈیو کے آخر میں راہول نے تنقیدی انداز میں کہا کہ یہ کیلے ان کے لیے کچھ زیادہ ہی اچھے ہیں۔اداکار نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ‘آپ کو یقین کرنے کے لیے اسے دیکھنا بیحد ضروری ہے، کون کہتا ہے کہ پھل آپ کے وجود کے لیے نقصان دہ نہیں؟’کام کے حوالے سے بات کی جائے تو راہول بوس نے فی الحال اپنی کسی فلم کا اعلان نہیں کیا، وہ آخری مرتبہ اسکرین پر گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ‘وشواروپم 2’ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔