بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ ہانیہ عامر بھی محسن عباس کے خلاف بول پڑیں، بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر گھریلو تشدد کے الزام کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک عجیب سا تہلکہ مچ گیا ہے اور ہرکوئی اس معاملے میں فاطمہ سہیل کا ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے دے رہا ہے ۔عام عوام کے ساتھ ساتھ بے شمار

معروف شخصیات بھی محسن عباس حیدر کے خلاف سوشل میڈیا پربول رہے ہیں اورناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکار محسن عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ محسن عباس حیدر نے اپنے کام کے ذریعے بہت شہرت تو حاصل کرلی، راتیں جاگ کر محنت سے شوٹنگ کر کے پاکستانی انڈسٹری میں خود ایک مقام بنایا لیکن ایسی شہرت کا کیا فائدہ جس میں آپ عورت کی عزت نہ کرسکیں، اور وہ بھی اس عورت کی عزت جو آپ کے بیٹے کی ماں ہو۔اداکارہ ہانیہ عامر نے محسن عباس حیدر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر ان کو اپنیانسٹاگرام اکائونٹ سے اَن فالو بھی کردیا ہے۔اس سے قبل معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا‘ کے اپنے ساتھی اداکار عمران اشرف کو اپنے منگیتر یاسر حسین کی وجہ سے اَن فالو کیا تھا، دن بہ دن یہ پاکستانی انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…